نیوزی لینڈ حکومت کو کرکٹ ٹیم کو تھریٹ کی اطلاع کہاں سے ملی، نیوزی لینڈ میڈیا کا تہلکہ خیز دعویٰ

ویلنگٹن(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کو پاکستان میں کرکٹ ٹیم کے خلاف تھریٹ کی اطلاع فائیوایئیز کی جانب سے دی گئی تھی . فائیو ایئیز نیوزی لینڈ، ایسٹریلیا،کنیڈا،امریکا اور برطانیہ پر مشتمل انیٹنلی جینس اتحاد ہے .

نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ یہ اطلاع قابل بھروسہ تھی،جس کے بعد نیوزی لیں ڈ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے پی سی بی کے چئیرمین کو ٹیلی فون کیا جب کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان بھی ٹیلی فون پر رابطے ہوئے اور ان رابطوں کے بارہ گھنٹے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا . میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈکے نائب وزیراعظم گرانٹ روبرٹسن نے خطرات کی نوعیت نہیں بتائی تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ اطلاع قابل بھروسہ تھی اور فوری اقدام ضروری تھا . . .

متعلقہ خبریں