کراچی؛ لڑکی سے سرعام بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ) سمن آباد پولیس نے لڑکی سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کو عزیز آباد تھانے کی حدود سے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کی گرفتار سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی ۔ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت آصف ولد پرویز کے نام سے کی گئی ۔ ملزم بھنگوریہ گوٹھ عزیزآباد کا رہائشی ہے اور موٹرسائیکل پر بیکری آئٹم فروخت کرنے کا کام کرتا ہے ۔
ملزم کی لڑکی سے بدتمیزی اور فحش حرکت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل پر وائرل ہوئی تھی، جس پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے نوٹس لیا تھا اور ایس ایچ او سمن آباد کو حکم دیا تھا کہ ملزم کی گرفتاری میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ملزم اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوچکا تھا جس کو بعد ازاں سمن آباد پولیس نے تلاش کر کے حراست میں لے لیا تھا ۔
گرفتار ملزم کے خلاف 354/294 کے تحت مقدمہ الزام نمبر 301/2023 سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔

Recent Posts

بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑ کر الگ ادارہ قائم کرنے کا اعلان کردیا

نیویار ک (قدرت روزنامہ) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ…

13 mins ago

ابرار الحق نے اپنے نامناسب رویے پر معافی مانگ لی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار ابرار الحق نے حالیہ انٹرویو…

30 mins ago

وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹیجک اداروں کے سوا دیگر تمام ریاستی ملکی…

38 mins ago

ویب سیریز ’ہیرامنڈی کی اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کرنے کیلئے بے تاب، دل کی بات زبان پر لے آئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ…

41 mins ago

خواجہ آصف ریحانہ ڈار سے شکست سے بوکھلا گئے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ خواجہ آصف فارم 47سے…

44 mins ago

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر میں عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے…

46 mins ago