اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یورپی اراکین پارلیمنٹ کا جی ایس پی پلس اسکیم کو مزید چار سال توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ الحمدللہ! مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یورپی یونین اراکین نے 2027 تک ترجیحات کی عمومی اسکیم (جی ایس پی) کے قوانین کو رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ یورپی کونسل جلد ہی موجودہ اسکیم کی توسیع کے لیے اپنی حتمی منظوری دے گی۔
انکا مزید کہنا ہے کہ میں اس موقع پر سب کی بہتری کے لیے اسکیم کے تحت پاکستان کے وعدوں کا اعادہ کرتا ہوں، میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ترقی پذیر ممالک سے تجارت کو آسان بنانے کے اپنے عزم پر پورا اترے۔
دوسری جانب، اسی حوالے سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بھی ٹویٹر پیغام میں جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے اختتام پر فیصلے کے بجائے پہلے ہی توسیع کی تجویز دے دی گئی ہے اور توسیع کا تعلق پاکستان کی کارکردگی یا کسی اور رکن ملک سے نہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…