ٹی وی شو میں جھگڑا کیس، شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹی وی شو جھگڑا کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
شیر افضل مروت کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر افنان اللہ نے پہلے ایک درخواست دی اور پھر دوسری درخواست میں دھمکی کو بھی شامل کیا گیا۔ٹوئٹس میں افنان اللہ نے کہا کہ انہوں نے شیر افضل مروت کو مارا۔ شیر افضل شوگر کے مریض ہیں۔
جج طاہر سپرا نے اس پر ریمارکس دئیے کہ اگر شیر افضل شوگر کے مریض ہیں تو ٹی وی پروگرامز میں جانے کے بجائے شوگر کا علاج کروائیں۔شیر افضل مروت نے عدالت میں بیان دیا کہ سینٹر افنان اللہ حلف پر کہہ دیں کہ میں نے دھمکی دی تو خود گرفتاری دے دوں گا جس پر جج نے شیر افضل کو کہا کہ عدالت کی بھی سنیں آپ ہر جگہ کو جاوید چوہدری کا پروگرام بنانا شروع کر دیتے ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ کے وکیل کا موقف تھا کہ شیر افضل مروت کی ویڈیو بھی موجود ہیں جس میں انھوں نے تسلیم کیا کہ انھوں نے افنان اللہ کو مارا۔ لڑائی کے بعد افنان اللہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ عدالت یہ دیکھے کہ کس نے پہلے مارا۔ سینٹر افنان اللہ نے ایف آئی آر کا اندراج کروا کر قانون کا غلط استعمال نہیں کیا نیشنل ٹی وی پر سینیٹر افنان اللہ کو مارا گیا۔ عدالت نے ٹی وی شو میں جھگڑا کرنے کے کیس میں شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

Recent Posts

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کیلیے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیدیا گیا

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد…

28 mins ago

پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرلے، شیر افضل مروت کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر…

42 mins ago

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں کس اہم کھلاڑی کو آرام دیا جائے گا ؟ جانیے

ڈبلن(قدرت روزنامہ) آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر…

2 hours ago

امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے…

2 hours ago

پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago

علی محمد خان نے شیرافضل مروت کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے،…

2 hours ago