لاہورمیں بیٹی سے دوستی پر اعتراض، لڑکے نے لڑکی کی ماں کو جان سے مار دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقہ شاد باغ میں نوجوان نے 50 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ واقعہ سے متعلق پولیس نے بتایا کہ 50 سالہ نسیم بی بی شادباغ میں اپنی بیٹی ثناء سے ملنے آئی تو وہاں اس کے دوست حیدر کو دیکھ کر مشتعل ہوگئی۔ جس کے بعد ماں بیٹی میں تلخ کلامی ہوئی تو ملزم حیدر نے نسیم بی بی پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں نسیم بی بی شدید زخمی ہو گئی۔
شدید زخمی حالت میں نسیم بی بی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ کے بعد ثنا اور ملزم حیدر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ واقعہ کے پیچھے کی کہانی معلوم کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی کہ آیا 50 سالہ نسیم بی بی اپنی بیٹی ثنا کے دوست حیدر کو دیکھ کر اتنی آگ بگولہ کیوں ہوئی اور اس قدر تلخ کلامی کیوں ہوئی کہ حیدر نے فائرنگ کر کے ثنا کی والدہ کو ہی موت کے گھٹ اُتار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تاحال کسی کو پسند کرنا یا پھر پسند کی شادی معاشرے میں پوری طرح سے قابل قبول نہیں ہے۔ آئے روز پسند کی شادیاں کرنے والی لڑکیاں سسرالیوں کے تلخ رویوں اور ان کی مار پیٹ کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں اور کہیں تو اپنے ہی گھر والے جان کے دشمن بن جاتے ہیں۔ ماضی میں ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں جہاں پسند کی شادیاں کرنا بڑے بڑے جرائم کی وجہ قرار پائی ہیں۔
پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل بھی ایک عام سی بات ہے، لڑکے کو پسند کرنے یا پسند کی شادی کرنے پر اکثر لڑکیوں کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اُتار دیا جاتا ہے۔ گذشتہ ماہ پسند کی شادی کرنے والی 26 سالہ لڑکی کو اس کے اپنے ہی بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔ 26 سالہ کومل نے 7 ماہ پہلے چچا کے داماد سے پسند کی شادی کی تھی، والدین سے ملنے میکے آئی تو چھوٹے بھائی علی حیدر نے اسے گلہ دبا کر مار دیا تھا۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

52 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

1 hour ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

1 hour ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

2 hours ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

2 hours ago