اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ 503 افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر جیل بھجوا دیا گیا۔
شہر اقتدار اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف کارروائیاں تقریباً 2 ماہ سے جاری ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق مختلف آپریشنز میں 1126 افراد کی جانچ کی گئی جن میں سے 623 افراد کو قانونی شناختی دستاویزات پیش کرنے پر چھوڑ دیا گیا جبکہ 503 افراد کو دستاویزات نہ ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔
ان ملزمان کو 14 فارنرز ایکٹ کے تحت مختلف عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ پولیس ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے بارے میں اطلاع دیں اور کسی ایسے فرد کو رہائش یا ملازمت فراہم نہ کی جائے، یہ جرم ہے۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر سی ڈی اے نے مارگلہ ٹاؤن کے قریب غیر قانونی افغان بستی کو مسمار کر دیا ہے، آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی نفری موجود رہی۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غیر قانونی بستیوں، تعمیرات اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago