اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ 503 افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر جیل بھجوا دیا گیا۔
شہر اقتدار اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف کارروائیاں تقریباً 2 ماہ سے جاری ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق مختلف آپریشنز میں 1126 افراد کی جانچ کی گئی جن میں سے 623 افراد کو قانونی شناختی دستاویزات پیش کرنے پر چھوڑ دیا گیا جبکہ 503 افراد کو دستاویزات نہ ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔
ان ملزمان کو 14 فارنرز ایکٹ کے تحت مختلف عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ پولیس ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے بارے میں اطلاع دیں اور کسی ایسے فرد کو رہائش یا ملازمت فراہم نہ کی جائے، یہ جرم ہے۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر سی ڈی اے نے مارگلہ ٹاؤن کے قریب غیر قانونی افغان بستی کو مسمار کر دیا ہے، آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی نفری موجود رہی۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غیر قانونی بستیوں، تعمیرات اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Recent Posts

کیا پیپلز پارٹی بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے وفد کی گزشتہ روز ملاقات…

10 mins ago

اگر بے نظیر بھٹو کے قتل میں طالبان ملوث تھے تو کارساز پل کی لائٹس کس نے بند کروائیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل ایک بین الاقومی منصوبہ تھا۔ سانحہ…

20 mins ago

جب ن لیگ نے رانا ثناءاللہ کو چیف الیکشن کمشنر بنایا تو نواز شریف نے کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)28 مئی کو مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر کے لیے انتخابات…

30 mins ago

مارگلہ ٹریل 1 سے 6 کتنے خطرناک اور جان لیوا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دامن میں واقع مارگلہ پہاڑی کی چوٹی…

37 mins ago

حج 2024: یوم عرفہ کا خطبہ کون دے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دینی امور کے سربراہ امامِ حرم…

45 mins ago

دنیا کی 10 امیر ترین خواتین اربوں ڈالر دولت کی مالک کیسے بنیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دولت اور طاقت کا حصول طویل عرصہ سے مردوں کی خاصیت سمجھی…

58 mins ago