بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبر اور را ایجنٹ کی پاکستانی سیکیورٹی پر گفتگو کی آڈیو لیک


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرون ملک موجود ایک یوٹیوبر اور بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘ کے ایجنٹ روہت شرما کے درمیان خفیہ بات چیت کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں پاکستان کے سیکیورٹی معاملات سے متعلق یوٹیوبر را کے ایجنٹ کو معلومات دے رہا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بھارتی خفیہ ادارے را کا ایجنٹ روہت شرما یوٹیوبر سے پاکستان کی سیکیورٹی سے متعلق معلومات حاصل کر رہا ہے، دوسری کال میں روہت شرما اور یوٹیوبر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے بارے میں خفیہ بات چیت کر رہے ہیں۔
رویت شرما کہتا ہے کہ شاید فیڈرل کیبنٹ نے ایمرجنسی لگانے کے لیے بولا ہے یہ کنفرم نہیں ہورہا جب کہ یوٹیوبر عادل راجا کہہ رہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل میں چیئرمین جوائنٹ چیف، ائیر چیف اور نیول چیف نہیں مان رہے۔
تیسری کال میں روہت شرما یوٹیوبر سے پاکستان کے اندرونی معاملات پر پوچھ رہا ہے کہ کیا پاکستان آرمی ٹیک اوور کر سکتی ہے؟ مجھے ایسی خبریں مل رہی ہیں جس پر بھگوڑا یو ٹیوبر کہہ رہا ہے وہ دھمکی تو ضرور دے رہے ہیں کہ ٹیک اوور کرنا ہے، وہ سپریم کورٹ کو دھمکی دے رہے ہیں کے ہم ٹیک اوور کر لیں گے اور آرمی چیف کا پلان بھی یہی ہے کہ میں کسی طرح ٹیک اوور کر لوں۔
یہ کال ثابت کرتی ہے کہ بھگوڑا یوٹیوبر باقاعدہ طور پر بھارتی را کے ساتھ رابطے میں ہے، ‏یہ یوٹیوبر پہلی کال میں بھی اپنے سارے برطانیہ کے معاملات بھارتی را کے لوگوں سے طے کرتے سنا گیا، یہ یوٹیوبر بھارتی را کے لوگوں سے ہر وقت رابطے میں رہتا ہے اور ان سے اپنے کیسز کے لئے بطور سکیورٹی پیسے مانگتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ملک دشمن یوٹیوبر بھارتی را سے مل کر پاکستانی پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی کے خلاف سازش کے لیے برطانیہ میں موجود بھارتی ایجنسی را کے کارندوں کے نمبر بھی مانگتا رہتا ہے، پہلی کال میں روہت شرمابھگوڑے یوٹیوبر کو برطانیہ میں آئی ایس آئی کے خلاف سازش کے لئے لارڈ ریمی رینجر نامی بندے سے ملنے کا کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
یہ خفیہ بات چیت اس بات کا ثبوت ہے کے یہ ملک دشمن پاکستان کے راز ملک دشمن ایجنسیز کو بیچتا ہے، پہلی آڈیو میں بھی بھگوڑا یوٹیوبر روہت شرما سے پیسے مانگتے اور لارڈ ریمی رینجر سے خفیہ تعلق بناتے سنا گیا۔پہلے بھی یہ شر پسند یوٹیوبر آئے دن ملک اور آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹا، من گھڑت پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے، 9 مئی کے شر پسند واقِعات میں بھی یہ ملک دشمن باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو اُکساتا رہا اور شر پسندوں کو فساد کے لیے بھڑکاتا رہا۔
ذرائع کے مطابق شرپسند یوٹیوبر ملک دشمن ایجنسیوں سے خفیہ تعلقات پکڑے جانے پر اپنا جھوٹا پروپیگنڈا چلانے کے لیے اپنے ہینڈلرز سے مزید پیسے بھی مانگ رہا ہے، ایسے ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گٹھ جوڑ بہت سارے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

6 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

8 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

8 hours ago