پٹرول 38 جبکہ ڈیزل 18 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر کمی سے 117ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، حکومت حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو کرے گی۔
یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا کیا گیا اور نئی قیمت 318.18 روپے مقرر کی گئی تھی۔

Recent Posts

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون…

6 mins ago

بریڈ کی قیمت میں 70روپے تک کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی اقدامات کے باعث روٹی اور نان کے بعد بریڈ کی قیمت میں بڑی…

23 mins ago

سعودی عرب میں یکم جون سے پارا 50 ڈگری تک جانے کا امکان

جدہ (قدرت روزنامہ )پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ان دنوں…

27 mins ago

بل گیٹس کا کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے…

29 mins ago

وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت 5جون کو…

32 mins ago

کسانوں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لارہے ہیں، مریم نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم خریداری میں…

33 mins ago