جماعت اسلامی کا کل گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنا دینے کا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی نے بجلی قیمتوں کے خلاف کل گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بجلی قیمتوں کے خلاف کل گورنر ہاؤس پر دھرنا دیں گے، تمام اسٹیک ہولڈز دھرنے میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس سطح پر رکھ کر معیشت آگے نہیں بڑھا سکتے، پیٹرول کے ساتھ تمام غذائی اشیاء سستی ہونی چاہئیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے، کے فور منصوبہ التواء کا شکار ہے، سندھ حکومت نے بیڑا غرق کردیا اور سرکاری ادارے تباہ ہوگئے، سندھ میں اسکولوں اور کالجوں کا حال برا ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جرائم ان آبادیوں میں پنپتے ہیں جہاں معاشی حالات خراب ہوں، کرائے پر اسلحہ ملتا ہے تو اسٹریٹ کرائم کیسے رکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کل ایک میٹنگ ہوئی، وزیرِ اعظم کو بھی ہونا چاہیے تھا، کراچی سندھ کا کیپیٹل ہے، پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، اس وقت آئی ٹی کی تعلیم بہت مہنگی ہے، نجی سیکٹر میں آئی ٹی کی تعلیم رینج سے باہر ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی بڑھاتے جائیں گے تو یہ نوجوان کہاں جائیں گے؟ نالوں کے پروجیکٹ میں بھی بہت سارے نقائص ہیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 days ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 days ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 days ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 days ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 days ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 days ago