کورولش عثمان کے مرکزی اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ گئے


کراچی (قدرت روزنامہ)سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریل کورولوش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے تُرک اداکار براق اوزچیویت پاکستان کراچی گئے۔
براق اوزچیویت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔ اداکار نے تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ تصویر پر انہوں نے کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
خیال رہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔ براق کراچی میں نجی برانڈ کے پرفیوم کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

Recent Posts

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

6 mins ago

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرنے والے کمرشل طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(قدرت روزنامہ)امریکہ کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں…

11 mins ago

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

24 mins ago

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

42 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago