شادی سے انکار پر عاشق نے انتہائی قد م اٹھا لیا ، لڑکی کی زندگی تباہ کر ڈالی

وہاڑی (قدرت روزنامہ)وہاڑی میں شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا .
پولیس کے مطابق یہ واقعہ وہاڑی کے علاقے 9-11 ڈبلیوبی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا .

پولیس نے بتایا کہ تیزاب پھینکنے پر خاتون جھلس گئی جبکہ سڑک سے گزرنے والے 2 بچے بھی تیزاب کی زد میں آئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم خاتون سے شادی کا خواہشمند تھا، خاتون کے انکار پر اس نے تیزاب پھینک دیا، واقعے کے بعد شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا . پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں