پاکستانی شائقین کرکٹ مایوس نہ ہوں، 21 ستمبر سے سنسنی خیز میچز دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شائقین کرکٹ مایوس نہ ہوں، 21 ستمبر سے سنسنی خیز میچز دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کو مایوسی سے نکالنے اور مالی نقصانات کے کسی حد تک ازالے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے کے بعد پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے قبل از وقت انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کا انعقاد ملتان میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب اس ٹورنامنٹ کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کا 21 ستمبر سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ کو 2 روز کے انتظار کے بعد سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

پی سی بی حکام تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹیموں کو اس فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، جبکہ پاکستان کے بیشتر بین الاقوامی کرکٹرز بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، جس سے ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑگے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا گزشتہ روز سے راولپنڈی میں آغاز ہونا تھا۔ سیریز میں 3 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانا تھے، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ہی یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کر کے اپنی کرکٹ ٹیم کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے سے پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھاری نقصان کا انشورنس کور نہیں ملے گا ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حالات میں سیریز انشورڈ ہونے کے باوجود انشورنس کمپنی سے ایک دھیلا نہیں ملے گا۔ پاکستان یہ کیس اب آئی سی سی کے سامنے رکھے گا تاکہ نقصان کازالہ ہو۔

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بھارتی کپتان کا ردعمل سامنے آگیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا پاکستان میں چیمئنز ٹرافی سے…

4 mins ago

جو لوگ ہیومن رائٹس کے چیمپئن بنتے ہیں وہ آج کدھر ہیں اور کوئٹہ واقعے کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟ سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)میڈیا سے پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ جو…

4 mins ago

کوئٹہ ریلوے دھماکہ، خودکش حملے روکنا مشکل ہے،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے کمشنر محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکا خودکش تھا…

17 mins ago

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں اضافے کی تردید کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے…

25 mins ago

کوئٹہ میں معصوم شہری دہشتگردی کا نشانہ بنے، دہشتگرد کیسے اتنی بڑی کارروائیاں کرکے فرار ہوجاتے اور فورسز کوخبر تک نہیں ہوتی؟ محمود خان اچکزئی کا جرگے سے خطاب

لورالائی(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا دو روزہ عوامی امن جرگہ لورالائی میں شروع ہوگیاپشتونخوا…

32 mins ago

ریلوے اسٹیشن دھماکے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا،کوئٹہ ڈی سی سعد بن اسد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے…

50 mins ago