جمہوریت پسند سیاستدان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں: بلاول بھٹو


جیکب آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند سیاستدان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں، سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، روٹی، کپڑا، مکان کا وعدہ ہم پورا کرنے جا رہے ہیں۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہو رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کافی دیربعد جیکب آباد آنے کا موقع ملا، سیلاب متاثرین کےساتھ کیے وعدوں کو پورا کریں گے، سیلاب متاثرین کو پکے گھر بنا کر دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے گھروں کو سولر کے ساتھ بھی لنک کریں گے، سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنا گھر سکیم کو پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے بھی شروع کریں گے، پنجاب میں بھی سیلاب سے بہت تباہی ہوئی، ہم نے گھر، گھر جا کر کمپین کر کے پیپلز پارٹی کو جتوانا ہے، صرف واحد پیپلز پارٹی ہے جو جلد الیکشن چاہتی ہے، ہم الیکشن جیتیں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ ہر فورم پر فلسطین کی نمائندگی کی، پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے، فلسطین کا مسئلہ پوری امت مسلمہ کا معاملہ ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے ہروقت تیار رہتی ہے، چاہتے ہیں جلد الیکشن ہو جائے تاکہ عوام کی خدمت کر سکیں۔
بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی جمہوری سیاست دان ہے وہ یہیں کہیں گے کہ الیکشن ہو، جمہوریت پسند سیاست دان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں، پاکستان کے عوام کو انشااللہ جلد ووٹ کا حق ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام منتخب نمائندوں کو مینڈیٹ دیتے ہیں، عوام اپنے مسائل حل کرانے کے لیے اپنے منتخب نمائندوں کے پاس ہی جاتے ہیں، منتخب نمائندوں کے پاس جانا عوام کے لیے آسان ہوتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نگران حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے جب منتخب حکومت ہو گی تو ایسی مشکلات نہیں ہوں گی، میرا نہیں خیال کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن کے خلاف ہوں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago