سابق چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا پاکستانی ٹیم کوبھارت سے واپس بلانےکا مشروط مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر اور سابق پی سی بی چیئرمین احسان مانی نےکہا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ لیڈر شپ دکھائے، اگر پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کو بھارت کے ویزے جاری نہیں کیے جاتے تو بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو واپس بلایا جائے۔

جیو نیوز کو انٹر ویو میں احسان مانی نے کہا کہ ان حالات میں جہاں بھارت پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کے لیے نو گو ایریا بنا ہوا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھارت میں ورلڈکپ میں کھیلنےکا کوئی جواز نہیں ہے، پی سی بی اس بارے میں فیصلہ کرے اور بھارتی سازش کا بھانڈا پھوڑا جائے۔

احسان مانی نےکہا کہ کرکٹ میں سیاست کو منسلک کرنا درست نہیں ہے بھارت یہ حالات پیدا کرکے آئی سی سی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، دنیا میں کوئی ٹورنامنٹ تماشائیوں اور صحافیوں کے بغیر نہیں ہوسکتا، موجودہ حالات میں اگر پاکستان اپنی ٹیم کو بھارت سے واپس بلاتا ہے تو پی سی بی کو مالی نقصان نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جب پی سی بی چیئرمین تھا تو میں نے تین بار آئی سی سی میٹنگ میں یہی نکتہ اٹھایا تھا کہ پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟ مجھے تینوں بار اس وقت کے بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانیوں کے ویزے پر کوئی مسلہ نہیں ہو گا لیکن اب جب کہ ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے تو پاکستانیوں کو بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

19 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

25 mins ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

33 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago