گمشدہ بالی ڈھونڈتے ہوئے ناروے کی فیملی کے ہاتھ قدیم خزانہ لگ گیا

اوسلو(قدرت روزنامہ) ناروے میں سونے کی گمشدہ بالی ڈھونڈتے ہوئے فیملی کے ہاتھ درخت کے نیچے دفن ایک ہزار سال قدیم خزانہ لگ گیا .
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر کے باغیچے میں ایک خاتون کی بالی گم ہوگئی، خاتون کے اہل خانہ نے بالی کو ڈھونڈنے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کیا ، اس دوران انہیں سونے کی بالی تو نہیں ملی البتہ اس دوران انہوں نے درخت کے نیچے سے قدیم خزانہ دریافت کیا، یہ قدیم خزانہ 1000 سال سے زیادہ پرانے نوادرات ہیں .

اس حوالے سے فیملی کی جانب سے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا جس پر ویسٹ فولڈ کے ثقافتی ورثہ اور ٹیلی مارک کاؤنٹی کونسل نے قیمتی نوادرات ڈھونڈنے پر فیملی کا شکریہ ادا کیا . ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نوادرات نویں صدی میں جومفرولینڈ کے چھوٹے سے جزیرے پر ایک خاتون کی تدفین میں استعمال کیے گئے تھے جبکہ ایک ماہر نے ملنے والے نوادرات پر نتیجہ اخذ کیا کہ یہ 780 اور 850 صدی کے درمیان کے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں