کوئٹہ میں بغیر قانونی دستاویزات رہائش پذیر 128 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بغیر قانونی دستاویزات کے 128 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا . ایس ایس پی کوئٹہ جواد طارق کے مطابق ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہے .

ایس ایس پی کوئٹہ جواد طارق کے مطابق ابتک بغیر قانونی دستاویزات کے 128 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جاچکا ،38 کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور 33 ہزار افراد کا ڈیٹا لیا جا چکا ہے . ایس ایس پی جواد طارق کے مطابق قانونی دستاویزات رکھنے والے تارکین وطن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے . ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ جواد طارق نے مہم میں عوام سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں