پشاور میں لوڈشیڈنگ کی ستائی عوام نے گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول کر بجلی بحال کردی

پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔
مشتعل علاقہ مکینوں نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے عملے کو دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی گرڈ اسٹیشن کے اندر گھس کر گلوزئی فیڈرآن کردیا۔بنوں میں بھی علاقہ مکینوں نے کورم گڑھی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر پتھراؤ کیا، پیسکو عملے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی آمندی فیڈر آن کر دیا۔ ترجمان پیسکو کے مطابق بجلی چوری کے باعث گلوزئی فیڈر پر 93 اور آمندی فیڈر پر 84 فیصد سے زائد لاسز ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پیسکو عملے کی سکیورٹی کیلئے پولیس بلا لی گئی ہے۔

Recent Posts

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا…

16 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی حا فظ…

22 mins ago

سپریم کورٹ؛ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی معافی قبول، توہین عدالت کے نوٹسز واپس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا…

48 mins ago

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس ؛ نیب نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل اینٹی کرپشن بیورو( نیب ) نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں…

57 mins ago

قومی اسمبلی:فنانس بل کی شق وار منظوری، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی پر کمی کی ترمیم مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں فنانس بل کی شق…

1 hour ago

اراکین اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلزپارٹی کی…

1 hour ago