کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا میپ کے ضلعی کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ کے ہاکی گرانڈ میں پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور شریک چیئرمین مختیار خان یوسفزئی کے زیر صدارت منعقد ہوا کانفرنس میں ہزاروں مندوبین اور مبصرین نے شرکت کی جس میں قائم مقام ضلعی سیکریٹری نصراللہ خان زیرے نے گزشتہ کارکردگی ، سیاسی اور تنظیمی رپورٹ پیش کی جس کی کانفرنس نے اتفاق رائے سے منظوری دی . کانفرنس میں نئےضلعی سیکریٹری نصراللہ خان زیرے اور ضلعی سینئر معاون سیکریٹری ندا سنگر کی سربراہی میں 25 رکنی ضلعی ایگزیکٹیو زاور ضلعی کمیٹی کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں لایا گیا جس سے پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے حلف لیا .
اس تاریخی ضلع کانفرنس سے پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ ، شریک چیئرمین مختیار خان یوسفزئی، سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، سینئر سیکرٹری سید قادر آغا، سیکرٹری اطلاعات محمد عیسی روشان ، نو منتخب ضلعی سیکریٹری نصراللہ خان زیرے اور غازی عبداللہ خان علمی مرکز کے سربراہ فیض اللہ خان اچکزئی نے خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز رحمت اللہ صابر اور باز پشتون نے سرانجام دیئے اور تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ اکرام الدین نے حاصل کی اور پی ایس او کے طالبعلم انور شاہین نے ملی اشعار پیش کئے جبکہ تلاوت کے بعد ملی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں کانفرنس کے تمام شرکا کھڑے رہیں . ضلعی کانفرنس میں خواتین مندوبین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی . چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے اس تاریخی ضلع کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا کانفرنس 7 اکتوبر 1983 کے پارٹی کے سرباز شہدا جمہوریت اور 11 اکتوبر 1991 کے سرباز شہدا وطن کے نام سے منسوب ہے میں سب سے پہلے اپنے سرباز شہدا کو انکے عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اپنے وطنپال عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پشتونخوا میپ اپنے عظیم شہدا اور عظیم رہنماں کے قومی ارمانوں کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی . انہوں نے پارٹی کارکنوں کو کوئٹہ کے عظیم الشان ا ور نمائندہ ضلعی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو بجا طور پر امید ہے کہ نومنتخب ضلع ایگزیکٹیو پشتونخوا میپ کو ماضی کی طرح علمی نظریاتی اور سائنسی بنیادوں پر منظم کرتے ہوئے پارٹی میں ہر سطح پر تنظیمی ڈسپلن اور نظم ونسق بحال کرے گی . انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ پشتون افغان ملت کی قومی نجات کی پارٹی ہے پارٹی کے اداروں نے اپنے غیور عوام کو پارٹی کے صفوں میں متحد اور منظم کرنے کے لئے انتھک محنت کرنی ہوگی اور پشتونخوا میپ کو تمام پشتون افغان عوام کی حقیقی نمائندہ قومی پارٹی بناتے ہوئے اور اپنے بہادر اور وطنپال عوام کی تائید و حمایت سے قومی اہداف کو حاصل کرے گی . انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ نے پشتون غیور ملت کی قومی آزادی، قومی حق حکمرانی، قومی تشخص کے بحالی اور خود مختیار متحدہ قومی صوبہ پشتونخوا کی تشکیل آزاد افغانستان کی ملی استقلال ، ملی حاکمیت ، آزادی و سلامتی کے دفاع پاکستان میں محکوم قوموں کی خود مختیار اور قومی برابری اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے ملک کے اقوام و عوام کی جمہوری تحریکوں میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور پشتون ، بلوچ ، سندھی فرنٹ اور محکوم قوموں کی نجات کی تحریک پونم اور ملک کے تمام عوام کی جمہوری تحریکوں اے آر ڈی، ایم آر ڈی ، اے پی ڈی ایم اور پی ڈی ایم میں بھی رہنما کردار ادا کیا ہے پارٹی نے پشتون قومی تحریک کو متحد کرنے کی راہ میں رہبر کمیٹی اور پشتونخوا ڈیموکرٹک الائنس کی تشکیل اور قومی تحریک کو قومی اور وطنی بنیادوں پر متحد کرنے کی ہر ممکن سعی کی ہے . انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پشتون افغان ملت کو ہر محاز پر سنگین خطرات لاحق ہوئے ہیں ہم اپنے قومی وجود کی بقا اپنے زبان ، جان ومال اور عزت و ناموس کے تحفظ کے سنگین مسائل سے دوچار ہے ایسے حالات میں پشتونخوا میپ کے باشعور اور ننگیال کارکنوں پر انتہائی اہم قومی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور ہمارے ستم دیدہ اور تباہ حال عوام کو ہماری پارٹی سے بجا طور پر یہ امید ہے کہ پشتونخوا میپ ا نکی ملی نجات کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی ہماری پارٹی کارکنوں نے اس تاریخی رول کے خود کو کو نظم وضبط کے ساتھ تیار کرنا ہوگا . انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں سے آزاد اور تاریخی افغانستان پر ہماری استعماری حکمرانوں نے جارحیت ومداخلت کی انتہائی انسانیت سوز جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں افغانستان کی ملی استقلال ، ملی حاکمیت اور تمام ملی اداروں کا خاتمہ ہوا اور افغان عوام پر استعماری راج قائم ہوا ایسے حالات میں کروڑوں افغانوں پر جبری طور پر اپنے محبوب وطن سے ہجرت کرنے پر مجبور کیا گیا آج ہمارے حکمرانوں نے پاکستان میں موجود افغان کڈوال عوام کو جبری طور پر پاکستان سے نکال باہر کرنے کا انتہائی ناروا اور اقوم متحدہ کے مسلمہ قوانین کے بر خلاف ماورائے آئین و قانون، جابرانہ کریک ڈان کا آغاز کردیا ہے ، حالانکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور کنوینشنز کے مطابق اپنے وطن سے ہجرت پر مجبور افغان کڈوال عوام کے جان ومال اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ پاکستان کی ذمہ داری ہے اور اس وقت تک افغان کڈوال عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق اس وقت تک کڈوال عوام کو نکلنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا جب تک ان کے اپنے ملک میں ان کو ہر قسم کا تحفط حاصل نہیں ہوتا اور یہ کہ اگر پاکستان افغان کڈوال عوام کو اپنے وطن میں ان کی تحفط اور انسانی و بنیادی حقوق فراہم نہیں کرسکتا تو اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ افغان کڈوال عوام کو کسی تیسرے ملک میں رہنے کا بندوبست کریں . انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ ، افغان کڈوال عوام کے خلاف حکومت کی ناروا سلوک اور جابرانہ کاروائیوں پر پرزور احتجاج کرے گی انہوں نے پشتونخوا وطن اور ملک کے تمام جمہوری سیاسی قوتوں اور عوام سے پروزور اپیل کی ہے کہ وہ افغان عوام کے حق میں مثر آواز اٹھائیں .
. .