گیس سلنڈر کا زور دار دھماکہ، گھر کی چھت اڑ گئی، خاتون سمیت 2 افراد بری طرح جھلس گئے

رحیم یار خان(قدرت روزنامہ) خانپور میں گیس سلنڈر دھماکے سے گھر کی چھت اڑ گئی، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد بری طرح جھلس گئے .

 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خانپور میں واقع گھر میں خاتون خانہ کچن میں مصروف تھی کہ اچانک گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا .

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کی چھت اڑ گئی . حادثے میں خاتون خانہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ گھر میں موجود 70 سالہ خادم حسین بھی بری طرح جھلس گیا .

زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ عشرت بی بی کے نام سے ہوئی . اہل محلہ نے ریسکیو کو اطلاع کی جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں