بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر ‘فین پیج’ بنانیوالی بھارتی لڑکی مشہور ہوگئی

حیدرآباد (قدرت روزنامہ) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 15 سالہ فین علیشا مشہور ہو گئی۔

جیونیوز کے مطابق بابر اعظم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے علیشا بھوپال سے حیدرآباد دکن پہنچی، علیشا نے اپنے فون کے بیک کور پر بابر اعظم کی تصویر بھی لگا رکھی ہے۔سکول گرل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ان چند تماشائیوں میں سے ایک تھی جو ادھر ادھر بیٹھ کر پاکستان کو سپورٹ کر رہے تھے، بچی نے پاکستان نیدرلینڈز کا میچ اسٹیڈیم میں دیکھا اور اب وہ منگل کو ہونے والے پاک سری لنکا میچ کی منتظر ہے۔

میچ کے بعد علیشا واپس بھوپال چلی جائے گی، علیشا کو اپنی والدہ ساتھ بیٹھے ہوئے پاکستانی پرچم لہراتے دیکھا گیا جنہوں نے اسٹینڈز میں چاچا بشیر شکاگو کو ٹف ٹائم دیا۔پاکستان سے فینز بھارت جانے کے لیے ویزے جاری نہیں کیے گئے تاہم پاکستانی ٹیم کو حیدرآباد میں مقامی طور پر سپورٹ حاصل ہے۔

اس حوالے سے علیشا نے کہا کہ میں چار سال سے بابر اعظم کی فین ہوں، میں نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کا فین پیج بھی بنایا لیکن پڑھائی کی وجہ سے پیج بند کرنا پڑا، کرکٹ سے محبت فیملی سے ملی۔بچی نے کہا کہ والدہ کو شاہد آفریدی پسند ہیں جبکہ والد جاوید میانداد کے بڑے فین ہیں، یہ اچھا ہے کہ فینز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں، میں پہلے انڈین ہوں، شبمن گل اور ویرات کوہلی پسند ہیں، اسی طرح بابر اعظم ہیں۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

38 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

43 mins ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

51 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago