سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے اور افواہوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریگی۔ اس ضمن میں جو افواہیں و پروپیگینڈہ سوشل میڈیا پر کیا جارہا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے عوام اس خودساختہ پروپیگنڈہ پر دھیان نہ دیں صوبائی مخلوط حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں و رفقاء وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ساتھ ہیں اور ان پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں صوبائی حکومت کو رفقاء و عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے اور رہے گی اور تحریک عدم اعتماد بری طرح نہ صرف ناکام ہو گئی بلکہ اپوزیشن کو ناکامی دیکھنی پڑے گی اور اس کی کبھی بھی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی انہوں نیاپنے بیان میں کہاہے کہ صوبے بھر میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی عمل جاری ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ دنوں منظور شدہ کئی بڑے سوشل سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء کے احکامات جاری کئے ہیں اور یہ ترقیاتی عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے انہوں نے موجود ہ صورتحال کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ مخلوط حکومت میں رفقاء کے ساتھ کئی معاملات میں کبھی کبھار اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں ہیں لیکن اس کا مقصد حکومت کو گرانا نہیں ہوتا ہمارے رفقاء کو بھی بعض معاملات پر تحفظات تھےBAPپارٹی کے رہنماو ہمارے قریبی رفیق چیئرمین سینٹ نے کوئٹہ پہنچ کر کر تمام رفقاء سے ملاقاتیں کیں کی کی اور باہمی مشاورت اور صلح مشورے اے سے جن دوستوں کو کو تحفظات تھے تھے انہیں دور کر دیا گیا ہے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے رفقاء عوامی سوچ رکھنے والے عوامی رہنما ہیں اور وہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال صوبائی حکومت کی تشکیل کے وقت سے اب تک یکساں مؤقف پر قائم ہے جس کا مقصد صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ۔پسماندگی کا خاتمہ اور وسائل پر عوام کی دسترس شامل ہیں اور ان مقاصد کے لئے مخلوط حکومت کی سیاسی جماعتیں و رفقاء دلجمعی سے مشترکہ کاوشوں میں سرگرم عمل ہیں انشاء اللہ یہ تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہو گی اور کامیابی و فتح حق و سچ کی ہو گی یہ حکومت عوامی مینڈیٹ کا مقررہ عرصہ یعنی پانچ سال پورے کرے گی۔

Recent Posts

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

5 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

15 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

50 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

59 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

1 hour ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

2 hours ago