کوئٹہ میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں زوردار دھماکہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے سبب ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا .


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکہ سو رینج میں موجود گاڑی میں ہوا جس کے فوری بعد پولیس سمیت ایمرجنسی ریلیف ٹیموں کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے زخمی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا .

یاد رہے کہ گزشتہ روز بونیر میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں