کوئٹہ تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے، حالیہ حلقہ بندی شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ کی صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے کی گئیں حلقوں بندیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بلو چستان نیشنل پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی اور ہزار ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی اور ضلعی عہدیداوں نے شرکت کی، جس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری ملک نصیر احمد شاہوانی، ہزار ڈیموکریٹک پارٹی مرکزی سیکر ٹری اطلاعات سابق ایم پی اے قادر نائل ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک نصیب اللہ شاہوانی، بی این پی کے ضلعی نائب صدر طاہر شاہوانی، پرنس رزاق بلوچ اور راجہ جواد ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی اور کوئٹہ کی حلقہ بندیوں پر زیر حاصل بحث گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سیا سی جماعتوں کے رہنما?ں نے حالیہ حلقہ بندیوں کے فیصلے کو مکمل طورپر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں وہ کوئٹہ کے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے اور غیر منصفانہ، غیر فطری، عجلت میں من پسند حلقے بنائے گئے ہیں اس فیصلے کے خلاف عنقریب پریس کانفرنس کے ذریعے تمام حقائق اور ناانصا فیوں کو اجاگر کر کے عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے تاکہ ہمیں انصاف میسر ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے اور یہاں پر رہنے والے تمام اقوام زبانوں کی تہذیب و تمدن اہمیت کا حامل ہے اور حلقہ بندیوں کو تشکیل دینے کے لئے تمام اقوام کی رائے اور انکی وجود اہمیت دی جا تی لیکن حالیہ حلقہ بندیوں میں جو بے ضا بطگیاں اور انا انصافیاں کی گئی ہیں وہ کوئٹہ کے شہریوں اور سیا سی پارٹیوں کے لئے نا قابل قبول ہے۔

Recent Posts

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

29 mins ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

31 mins ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

36 mins ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

57 mins ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

60 mins ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

1 hour ago