گوادر میں بجلی کے بعد پانی کا بحران بھی شدید ہوگیا، محکمے ایک دوسرے پر الزام لگانے لگے

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا ہے پانی بحران پر قابو پانے کے لیے ڈپٹی کمشنر گوادر نے انتظامی افسران کا اجلاس طلب کرلیا ڈپٹی کمشنر گوادر نے پی ایچ ای۔ جی ڈی اے اور کیسکو سمیت فادر آف سٹی چیئرمین میونسل کمیٹی گوادر اور شہر کے مختلف وارڈز سے منتخب کونسلران کو آپس میں بٹھالیا اور کہا کہ ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بجائے پانی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ پانی بحران کے ذمہ دار محکمے ایک دوسرے پر الزام عائد کررہے تھے اس لئے ایک ساتھ بیٹھانا پڑا سب ملکر پانی کا مسئلہ حل کریں گے شہریوں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا چئیرمین میونسل کمیٹی نے گوادر میں پانی بحران کی وجہ دریافت کی اس لئے انہیں بھی اجلاس میں مدعو کیا تاکہ معاملہ عوام تک پہنچایا جائے اور جی ڈی اے نے وعدہ کیا ہے کہ ماہ نومبر کے بعد گوادر کے باسیوں کو پانی بحران کا سامنا دوبارہ نہیں کرنا پڑے گا جبکہ پی ایچ ای اور جی ڈی اے موجودہ پانی بحران پر جلد قابو پالیں گے شہر میں بجلی کی خراب صورتحال کے باعث بھی پانی کا نظام درہم برہم ہے ڈپٹی کمشنر گوادرنے کہا کہ شہری پریشان نہ ہو پانی کا بحران کچھ دن میں ختم ہوگا اور روٹین کے مطابق پانی کی سپلائی ہوگی ضلعی انتظامیہ گوادر کے لوگوں کے لئے ہرممکن اقدام اٹھانے کے لئے تیار ہے ڈی سی آفس شہریوں کی ترجمان ہے۔

Recent Posts

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

22 mins ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

25 mins ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

30 mins ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

50 mins ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

53 mins ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

56 mins ago