انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائد میاں نواز شریف اور پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی ہدایت پر جتنے بھی لوگ پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے میں ہیں انکی شمولیتوں کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ کارکن اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ جاری رکھیں آنے والے دور میں پارٹی اچھی پوزیشن میں ہوگی . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑنے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں آنے والے دنوں میں مزید مستحکم اور منظم ہوگی سخت حالات میں حوصلے بلند رکھنے والے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جلد ہی پارٹی میں شمولیت کا نیا سلسلہ شروع ہوگا . یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے انتہائی سخت دور سے گزر رہی ہے تما م تر کوششوں کے باوجود ہمیں دیوار سے نہیں لگایا جاسکا جسکی اصل وجہ یہ ہے کہ گوادر سے لیکرژوب،حب سے لیکر چمن تک مسلم لیگ(ن) عوا م کے دلوں میں بستی ہے صوبے بھر میں پارٹی کے ورکروں اور رہنماوں نے جس صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اس پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے حوصلے بلند اور وہ پارٹی کے ساتھ کمیٹڈ ہیں آنے والے دنوں میں مسلم لیگ(ن) گراس روٹ لیول پر منظم اورمضبوط ہوگی .
متعلقہ خبریں