(ن) لیگ بلوچستان میں آنے والے دنوں میں مزید مستحکم اور منظم ہوگی، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑنے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں آنے والے دنوں میں مزید مستحکم اور منظم ہوگی سخت حالات میں حوصلے بلند رکھنے والے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جلد ہی پارٹی میں شمولیت کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے انتہائی سخت دور سے گزر رہی ہے تما م تر کوششوں کے باوجود ہمیں دیوار سے نہیں لگایا جاسکا جسکی اصل وجہ یہ ہے کہ گوادر سے لیکرژوب،حب سے لیکر چمن تک مسلم لیگ(ن) عوا م کے دلوں میں بستی ہے صوبے بھر میں پارٹی کے ورکروں اور رہنماوں نے جس صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اس پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے حوصلے بلند اور وہ پارٹی کے ساتھ کمیٹڈ ہیں آنے والے دنوں میں مسلم لیگ(ن) گراس روٹ لیول پر منظم اورمضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائد میاں نواز شریف اور پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی ہدایت پر جتنے بھی لوگ پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے میں ہیں انکی شمولیتوں کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکن اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ جاری رکھیں آنے والے دور میں پارٹی اچھی پوزیشن میں ہوگی۔

Recent Posts

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

7 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

17 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

52 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

1 hour ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

2 hours ago