غیرقانونی تارکین کو پاکستان سے جانا ہوگا،وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کی تحت غیر قانونی طور پر کسی ملک میں تاریکین کا رہنا غیر قانونی ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث رہے، 40 برس جن کو پناہ دی وہ آج بے تکی باتیں کررہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ 40 برس میں 150 ارب روپے کا معاشی بوجھ اٹھایا، غیر قانونی باشندوں کو ہر صورت بے دخل کیا جائے گا، پڑوسی ممالک ہمارے اندرونی معاملے میں مداخلت نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تاریکین وطن ہمارے ملک کے لیے خطرہ ہیں، ان تارکین کو ڈیڈ لائن کے مطابق واپس بھیجا جائے گا، امید ہے امارات اسلامی افغانستان تعاون کریگی، چمن بارڈر سے 500 سے زائد خاندان واپس جاچکے، افغانستان کے علاوہ دیگر ممالک کے تاریکن کو بھی فارن ایکٹ کے تحت ملک بدر کیا جارہا ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ بغیر دستاویزات کسی ملک میں قیام غیر قانونی ہے، یورپ میں بھی کوئی نہیں رہ سکتا، ماضی میں کی جانے والی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے، اب پاکستان اپنی سرحدوں کو مضبوط بنارہا ہے، صرف بدامنی کا مسئلہ نہیں پاکستان سے غیر قانونی زرمبادلہ کا انخلا بھی ایک مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 15 ہزار سے زائد غیر قانونی منی ایکسچینج سرگرم تھے، اسمگلنگ کا سارا کام ڈالر میں ہوتا ہے جس کی ادائیگی ہنڈی حوالہ سے کی جاتی ہے، اب سرحد پر سنگل ڈاکیومینٹ کا نظام متعارف کرایا جائے گا، اب پاکستان کی سرحد میں بغیر پاسپورٹ داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئندہ ماہ سے یہ نظام فعال ہوگا، غیرقانونی تارکین کی املاک ضبط ہوں گی کاروبار ختم ہوگا، پاکستان کی شناختی دستاویزات بنوانے کا عمل بھی واپس ہوگا، ڈی این اے ٹیسٹ کرکے فیملی سے تعلق کی جانچ کرائی جائیگی۔

Recent Posts

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

22 mins ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

25 mins ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

30 mins ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

50 mins ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

53 mins ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

56 mins ago