کرسی نہیں اصلاحات چاہتا ہوں،پرویز خٹک

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی چلا رہا ہوں کسی کو توڑنے جوڑنے کے لیے نہیں آیا۔کرسی نہیں بہتری چاہتا ہوں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچا سکوں، نظام ٹھیک کرنا اور اصلاحات لانا چاہتے ہیں، امن ہماری پارٹی کا نعرہ ہے، قوم سے جھوٹے وعدے نہیں کریں گے۔پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا اب ڈرامے کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ق کےصوبائی صدر علامہ محمد شعیب کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کے موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ علماء کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہم نے علماء کرام کے لیے وظیفہ بھی مقرر کیا تھا، مساجد میں سولر سسٹم کا آغاز ہم نے کیا تھا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ صوبہ بھر میں 40 فیصد مساجد کو سولرائز کیا گیا تھا، علماء ہماری جماعت کا اہم حصہ ہیں، ان کے ساتھ مل کر دین کی خدمت کریں گے۔

Recent Posts

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

9 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

19 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

29 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

33 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

57 mins ago

اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت میں ملا، بشریٰ انصاری

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال…

59 mins ago