انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے .
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 69 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے .


دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں بھی آج اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 47 ہزار 493 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے اور انڈیکس 47 ہزار 624 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے .

. .

متعلقہ خبریں