8 سرکاری اداروں کا سالانہ خسارہ 250 ارب روپے سے متجاوز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری ادارے سالانہ اربوں روپے کا نقصان قومی خزانے کو پہنچا رہے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق صرف 8 سرکاری ادارے سالانہ 250 ارب روپے کے خسارے کا بوجھ قومی خزانے پر لاد رہے ہیں، اگر تمام سرکاری اداروں کے نقصانات کو جمع کیا جائے تو یہ رقم سالانہ 1000 ارب سے تجاوز کرسکتی ہے۔
خسارے کا شکار اداروں میں پاور کمپنیاں، ریلویز، ایئر لائنز، اسٹیل مل اور دیگر سرکاری ادارے شامل ہیں، بد انتظامی، کرپشن، سیاسی مداخلت، اوور اسٹافنگ اور مقابلے کی فضا کی عدم موجود گی ان اداروں کے زوال کی بنیادی وجوہات ہیں۔
حکومت نے ان اداروں کو نقصان سے نکال کر منافع بخش بنانے کیلیے متعدد اسکیمیں تیار کی ہیں، جن میں نجکاری، گورننس کی اصلاحات، ری اسٹرکچرنگ اور کارکردگی کی بنیاد پر معاہدے شامل ہیں، تاہم، ان ریفارمز کے راستے میں بہت سے چیلنج ہیں، جیسا کہ ملازمین اور ان کی یونین، سیاسی پارٹیاں اور سول سوسائٹی کے گروپس مشکلات کھڑی کردیتے ہیں، لہذا حکومت کو مسائل کے حل کیلیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں حکومت کو ہر ادارے میں خود مختار اور پروفیشنل بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کرنی ہوگی، جو ہر قسم کے سیاسی اثر و رسوخ سے پاک ہو، شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دینی ہوں گی، اداروں کی نگرانی اور ریگولیشن کے عمل کو موثر بنانا ہوگا، ان اقدامات کے نتیجے میں سرکاری اداروں کے خسارے پر قابو پاکر قومی خزانے پر بڑھتے بوجھ کو کم کرنا ممکن ہوگا۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

3 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

7 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

14 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

17 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

18 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

23 mins ago