کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں طالبات کا احتجاج ،یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف طالبات کا احتجاج ،طالبات نے فیسوں میں اضافے کے خلاف انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ احتجاج کے باعث یونیورسٹی میں تمام کلاسز معطل رہی، طالبات کا کہنا تھا کہ احتجاج بند کروانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی . طالبات کا مزید کہنا تھا کہ سمسٹر وائز تمام کلاسز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا .
طالبا ت کے مطابق 8 ہزار سے فیس بڑا کر 17 ہزار کر دی گئی . ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں نیو ایڈمیشن فیس 30 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کر دیے گئے .
. .