’’را‘‘ کو معلومات دینے کا الزام، گرفتار 5 ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان معیز احمد، مہران یونس، فیضان کیانی، ارسلان واجد اور نعمان ستار کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ملزمان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ لوگوں کا کیا مسئلہ ہے؟ ریمانڈ میں صرف ایسے آنا جانا نہیں چلتا رہےگا، کیا آپ کو ملک پیارا نہیں؟ اس دھرتی نے آپ کو پالا پوسا ہے۔
ملزمان نے جواب دیا کہ ہمیں ہمارا ملک پیارا ہے جس پر عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ملک کی کیا یہ قیمت ہے جو آپ نے کیا ہے؟ ملزمان نے جواب دیا کہ ہم نے ملک کی خدمت کی ہے، مسجد کے نام پر پیسے لینے پر پھنسایا گیا۔
جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے اتنی بڑی رقم سامنے آئی ہے، آپ احساس کریں، دنیا میں بھی جواب دینا ہے،آخرت میں بھی، پیسہ یہیں رہ جائےگا، دنیا میں لالچ بہت ملےگی، ایسی سوچ چھوڑ دیں، اچھے انسان بننے کی کوشش کریں، ملک کمزور ہے، معیشت کمزور ہے، درخواست ہے کہ دھرتی پر کرم کریں۔
عدالت نے پانچوں ملزمان کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پانچوں ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کو پیسے لے کر معلومات فراہم کرنے پر تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

2 hours ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

2 hours ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

2 hours ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

2 hours ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

3 hours ago