کیا صرف عوام میں مشہور فنکار ہی ایوارڈ کے حقدار ہیں؟ سجل علی کا سوال


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ’سلیکشن‘ پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا صرف وہ ہی فنکار ایوارڈ کے حقدار ہیں جو عوام میں زیادہ مشہور ہیں۔رواں ماہ 6 اکتوبر کی شب کراچی ایکسپو سینٹر میں 22ویں لکس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستانی موسیقی، فیشن اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔
ٹیلی ویژن کی کیٹیگری میں بلال عباس اور ارسلان نصیر نے بہترین اداکار جبکہ یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔اس تقریب کے بعد سجل علی کافی غصے میں نظر آرہی ہیں کیونکہ اداکارہ کو بھی بہترین ٹی وی اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا تھا لیکن وہ ایوارڈ حاصل نہیں کرسکیں۔
ایسے میں سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ‘ایوارڈز شوز فنکاروں کے کام کی حوصلہ افزائی کرنے کا بہترین طریقہ ہے لیکن میں، حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کی جیوری سے یہ درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ ایوارڈز کے لیے اُن فنکاروں کو نامزد کیا کریں جن کا کام شاندار ہو’۔

سجل علی نے کہا کہ ‘یہ انتہائی مایوس کُن بات ہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز نے ہمیشہ کی طرح، اس بار بھی اُن تمام فنکاروں کو نظر انداز کیا ہے جو شاندار کام کررہے ہیں، جیسے مہوش حیات نے فلم ‘لندن نہیں جاؤں گی’ میں، ڈرامہ سیریل ’بادشاہ بیگم‘ میں زارا نور عباس اور ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں اشنا شاہ نے زبردست کام کیا تھا’.
اداکارہ نے سوال کیا کہ ‘لکس اسٹائل ایوارڈز کی جیوری کے اراکین کون ہیں؟ کیا وہ ہمارے ڈرامے دیکھتے بھی ہیں یا نہیں؟ یا صرف اُن لوگوں کو ہی ایوارڈز سے نوازتے ہیں جو صرف عوام کی حد تک مقبول ہیں؟’
اُنہوں نے کہا کہ ‘ایوارڈ نہ جیتنا تو ایک الگ بات ہے لیکن اس طرح بہترین فنکاروں کو نظر انداز کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے’۔سجل علی نے ایوارڈز شو میں ڈراموں اور فلم کے سیٹس کے تکنیکی عملے کی بھی حوصلہ افزائی کرنے کی درخواست کی۔

اداکارہ نے ڈراموں کے سپورٹنگ ایکٹرز کی کیٹیگری کو بھی ایوارڈز شو کا حصہ بنانے کی درخواست کی اور کہا کہ ‘سپورٹنگ اداکاروں کو بھی سپورٹ کریں کیونکہ یہی ڈراموں میں جان ڈالتے ہیں’۔

دوسری جانب فرحان سعید نے بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے بعد اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مایوس کُن پوسٹ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ‘لکس اسٹائل ایوارڈز کی جیوری نے جن فنکاروں کو ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا وہ اچھی طرح دیکھ بھال کر نہیں کیا’۔

فرحان سعید نے کہا کہ ‘اُنہوں نے ایسا خود کے لیے نہیں کہا بلکہ اُن تمام فنکاروں کے لیے کہا ہے جنہوں نے سخت محنت کرکے عوام کے لیے بہترین کام پیش کیا ہے’.
آخر میں فرحان سعید نے ایوارڈ جیتنے والے تمام فنکاروں کو مبارکباد دی اور اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘اُن کے لیے سب سے بڑا ایوارڈ، اُن کے مداحوں کی محبت ہے’۔
واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں فرحان سعید کو سال کے بہترین فلم اداکار اور بہترین ٹی وی اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا لیکن وہ بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago