اجلاس میں اپو زیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، نصیر شاہوانی، نصراللہ زیرے، میر حمل کلمتی، ثناء بلو چ، عبد الواحد صدیقی، یونس زہری، اصغر ترین، شام لعل، احمد نواز، حاجی زابد ریکی، بابو رحیم مینگل، نمائند ہ بانو خلیل، زبیدہ خیر خواہ، شکیلہ نوید دہوار، جانس ٹائٹس بھی موجود تھے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) متحدہ اپو زیشن کے اراکین کا اجلاس زیر صدارت اپو زیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ ایم پی اے ہا سٹل میں منعقد ہوا . اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی کامیا بی اور بلو چستان کو شخصی آمریت سے نجات دلا نے کے لئے تمام سیا سی و جمہو ری قوتوں سے رابطے کا فیصلہ اجلاس میں بلو چستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، شخصی آمر کی موجودگی میں عوام کے جان ومال کے عدم تحفظ، اداروں کو یر غما ل بنا نے کی گزشتہ 3سال سے جا ری پا لیسی، بڑھتی ہو ئی بے روزگاری، غربت اور رکرپشن کو بلو چستان کے لئے زیر قاتل قرار دیتے ہوئے شخصی آمریت کے خلاف ہر جمہو ری ذرائع کے استعما ل کو تیز تر کر نے کا فیصلہ کیا گیا اجلا س میں کہا گیا کہ عوام اور عوامی نمائندوں کے اکثریت کی خواہشات کے بر خلاف تحریک عدم اعتماد کا راستہ روکنے کی کوشش جمہو ری عمل، صوبے میں سیا سی استحکام اور عوام کا جمہو ری اداروں سے اعتماد اٹھا نے کے مترادف قد م ہوگا جو ملکی سیا ست و استحکام کے لئے نیک شگوں نہیں .
متعلقہ خبریں