بلوچستان بھر میں یوتھ فیسٹیول، گوادر میں سپورٹس گوادر گالا منعقد کروائیں گے، جمال رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے نگران وزیر کھیل و امور نوجوانان جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ حقیقی سپورٹس ٹیموں اور کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس وقت بھی خواتین کا والی بال ٹورنامنٹ جاری ہے اور مینز والی بال چیمپئین شروع کی جاری ہے اس کے بعد شہید نواب غوث بخش رئیسانی سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا جائے گا بلوچستان کے نواجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہم انہیں سہولیات اور وسائل فراہم کرتے ہوئے ان میں نکار پیدا کر رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر انہوںنے سوموار کو سیکرٹری سپورٹس اسحاق بلوچ اور ڈی جی سپورٹس درا بلوچ کے ہمرا ہ سکند ر جمالی آڈیٹوریم میں پریس کانفر نس کے دوران کیا جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے نوجوانوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے صرف نوجوانوں کو سہولیا ت اور وسائل سمیت مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کیونکہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس وسائل کا فقدان ہے اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم میرٹ پر فیصلے کریں گے تاکہ حقیقی سپورٹس ٹیموں اور کھلاڑیوں کو آگے لایا جا سکے اور انہیں آگے بڑھنے کیلئے موقع مل سکے اور ہماری کوشش ہے کہ میرٹ اور شفافیت کے ذریعے فیصلے کیئے جا ئیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور حق دار اس کا حق ملے اس وقت بھی خواتین والی بال ٹورنامنٹ جاری ہے ،مینز والی بال چیمپئین شپ شروع ہو رہی ہے . اس کے بعد شہید نواب غوث بخش رئیسانی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں میں موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کر کے ان ہیروں کو پالش کر کے سامنے لا رہے ہیں کیونکہ انہیں پالش کرنے کی ضرورت ہے ، صوبے میں انڈور اور الیکٹرونک گیمز کروائیں گے نیشنل لیول کی باکسنگ چیمپئین شپ بھی پائپ لائن میں ہے ہم اپنی مدت کے دوران کس بھی جینڈر کو نظر انداز نہیں کریں گے عنقریب گوادر میں سپورٹس گوادر گالا منعقد کروائیں گے یوتھ افیئرز پر بھی فوکس کیا جارہا ہے بلوچستان بھر میں یوتھ فیسٹیول کروائیں گے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک گلدستہ ہے صوبے میں مختلف زبانوں اور ثقافت کے لوگ رہتے ہیں 23 ستمبر کو پشتون ثقافت کا دن منایا گیا جس سے صوبے بھر میں مثبت پیغام کو تقویت ملی صوبے میں ادبی اور ثقافتی پروگرام منعقد کروائیں گے ہم آنے آرٹس اور کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے سپورٹس میں سیاست کی اجازت نہیں دیں گے

.

.

متعلقہ خبریں