بلوچستان بھر میں یوتھ فیسٹیول، گوادر میں سپورٹس گوادر گالا منعقد کروائیں گے، جمال رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے نگران وزیر کھیل و امور نوجوانان جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ حقیقی سپورٹس ٹیموں اور کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس وقت بھی خواتین کا والی بال ٹورنامنٹ جاری ہے اور مینز والی بال چیمپئین شروع کی جاری ہے اس کے بعد شہید نواب غوث بخش رئیسانی سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا جائے گا بلوچستان کے نواجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہم انہیں سہولیات اور وسائل فراہم کرتے ہوئے ان میں نکار پیدا کر رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر انہوںنے سوموار کو سیکرٹری سپورٹس اسحاق بلوچ اور ڈی جی سپورٹس درا بلوچ کے ہمرا ہ سکند ر جمالی آڈیٹوریم میں پریس کانفر نس کے دوران کیا جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے نوجوانوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے صرف نوجوانوں کو سہولیا ت اور وسائل سمیت مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کیونکہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس وسائل کا فقدان ہے اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم میرٹ پر فیصلے کریں گے تاکہ حقیقی سپورٹس ٹیموں اور کھلاڑیوں کو آگے لایا جا سکے اور انہیں آگے بڑھنے کیلئے موقع مل سکے اور ہماری کوشش ہے کہ میرٹ اور شفافیت کے ذریعے فیصلے کیئے جا ئیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور حق دار اس کا حق ملے اس وقت بھی خواتین والی بال ٹورنامنٹ جاری ہے ،مینز والی بال چیمپئین شپ شروع ہو رہی ہے۔ اس کے بعد شہید نواب غوث بخش رئیسانی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں میں موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کر کے ان ہیروں کو پالش کر کے سامنے لا رہے ہیں کیونکہ انہیں پالش کرنے کی ضرورت ہے ، صوبے میں انڈور اور الیکٹرونک گیمز کروائیں گے نیشنل لیول کی باکسنگ چیمپئین شپ بھی پائپ لائن میں ہے ہم اپنی مدت کے دوران کس بھی جینڈر کو نظر انداز نہیں کریں گے عنقریب گوادر میں سپورٹس گوادر گالا منعقد کروائیں گے یوتھ افیئرز پر بھی فوکس کیا جارہا ہے بلوچستان بھر میں یوتھ فیسٹیول کروائیں گے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک گلدستہ ہے صوبے میں مختلف زبانوں اور ثقافت کے لوگ رہتے ہیں 23 ستمبر کو پشتون ثقافت کا دن منایا گیا جس سے صوبے بھر میں مثبت پیغام کو تقویت ملی صوبے میں ادبی اور ثقافتی پروگرام منعقد کروائیں گے ہم آنے آرٹس اور کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے سپورٹس میں سیاست کی اجازت نہیں دیں گے

Recent Posts

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

19 mins ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

21 mins ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

26 mins ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

46 mins ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

50 mins ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

52 mins ago