بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں جہاں ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے، علی مردان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پیر کو وزیراعلی سیکرٹریٹ کوئٹہ پہنچے، جہاں انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے ملاقات کی اور انہیں وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی دونوں رہنماں کی اس ملاقات میں سندھ و بلوچستان کے مابین تجارتی و سماجی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے قطعی مختلف ہیں جہاں ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے تاہم صوبے میں امن و امان کے قیام ، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور عوام کو تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں نگران وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے پر امن ماحول میں صاف شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے جبکہ ہم صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل چاہتے ہیں تاکہ عوام کے لیے مختص وسائل کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں اور عوامی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ ممکن ہو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بلوچستان نگران حکومت کی ترجیحات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے نگران وزیراعلی میر علی مردان خان ڈومکی کو سندھ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی اس موقع پر نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو سوینئیر پیش کیا جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے میر علی مردان خان ڈومکی کو سندھ کی روایتی سوغات کا تحفہ پیش کیا گیا۔

Recent Posts

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

26 mins ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

29 mins ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

34 mins ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

54 mins ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

57 mins ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

60 mins ago