کراچی میں موجود افغان علاقوں سے افغان شہریوں کا انخلا


کراچی(قدرت روزنامہ) شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بعد بڑی تعداد میں افغان مہاجرین نے اپنے ملک واپس جانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔سہراب گوٹھ ، سپر ہائی وے افغان بستی ، کوچی کیمپ اور اتحاد ٹاؤن سمیت شہر میں موجود دیگر افغان علاقوں سے لوگوں کا انخلا شروع ہوگیا۔
افغان مہاجرین اپنے اہلخانہ سمیت بسوں کے ذریعے چمن کے راستے افغانستان روانہ ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے سہراب گوٹھ بس اڈے پر افغان باشندوں کی بڑی تعداد اپنے ساز و سامان کے ساتھ بسوں میں افغانستان واپس جانے کے لیے روانہ ہوئی جبکہ بسوں کے ذریعے کراچی سے چمن باڈرتک کا کرایہ 7 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 3 اکتوبر کو نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا جس کے بعد یکم نومبر سے وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری اور جبری ملک بدری یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے۔
یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے کاروبار اور جائیدادیں ضبط بھی کرلی جائینگی اور اس غیر قانونی کاروبار کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی۔

Recent Posts

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

1 min ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

7 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

12 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

17 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

24 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

27 mins ago