پچھلے ایک ہفتے میں پاکستان میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

ملتان (قدرت روزنامہ) ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 16 ستمبر 2021ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی مزید 1.31فیصد بڑھ گئی،22 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں،10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ،19 میں استحکام رہا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں

کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 22 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس ہفتہ کے دوران ملک میں الیکٹرک چارجز، پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، چکن (زندہ)، انڈہ (فارمی)، ایل پی جی(سلنڈر)، واشنگ سوپ، چائے، ویجیٹیبل گھی،کوکنگ آئل، جارجٹ، چینی، آٹا، خوردنی تیل، صابن،گڑ، چاول باسمتی(ٹوٹا)، دہی، خشک دودھ، بیف اورمٹن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

پیاز، ٹماٹر،کیلا، آلو، دال مونگ، لہسن، دال مسور، دال ماش، دال چنا، چاول اری6/9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گھی (کھلا)، چائےکا کپ، بیف پلیٹ، دودھ (تازہ)، لان (کپڑا)، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، دال پلیٹ، آگ جلانے والی لکڑی، انرجی سیور، ماچس، موٹا لٹھا، ڈبل روٹی، سگریٹ، نمک، گندم، مٹی کا تیل، سینڈل، چپل،گیس چارجز ، لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago