لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیئے۔راولپنڈی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں 27896 امیدواران کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 35848 امیدوار فیل ہوگئے۔
بورڈ حکام کے مطابق طلبا کی شرح کامیابی 33.9 ، طالبات کی شرح کامیابی 50.74 فیصد رہی، سالانہ امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 43.66 فیصد رہا۔لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی جن میں سے 97 ہزار 100 طلبا نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
بورڈ حکام نے بتایا ہے کہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 57 فیصد سے زائد رہا جبکہ 71 ہزار بچے فیل ہوگئے۔علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ بورڈز نے بھی 11 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…