آئی ایم ایف کا یوٹیلیٹی سٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز یا فروخت کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوٹیلیٹی سٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز یا فروخت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے اور بی آئی ایس پی بجٹ بڑھایا جائے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی موجودہ معاشی صورتحال میں معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، اس لئے یوٹیلیٹی سٹورز کوختم یا نجی شعبے کے حوالے کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور کی نجکاری یا ختم کرنے پر آئی ایم ایف کو کوئی جواب نہیں دیا، یوٹیلیٹی سٹورز کو ختم کر کے بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
ذرائع انڈسٹریز پروڈکشن کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچی، نگران حکومت کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔

Recent Posts

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

2 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

6 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

10 mins ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

10 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

16 mins ago

ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنا دلچسپ پلان بتا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات…

28 mins ago