پشین سے ہالی ووڈ تک کا سفر کرنے والے عمران ترین نے شانِ پاکستان ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

مطیع اللہ مطیع

21 دسمبر 1978 کو پشین، كلی ملکیار سے تعلق رکھنے والے ایک قدامت پسند ترین گھرانے میں پیدا ہونے والے عمران اختر ترین المعروف "عمران ترین" نے اپنے کیریئر کا آغاز 1996 میں ریڈیو پاکستان کوئٹہ سے نشر ہونے والے ڈرامے ’جشنِ تمثیل‘ سے کیا .
جبکہ پہلی بار ٹیلی ویژن سکرین پر 1997 کی مشہور اور ہٹ ڈرامہ سیریل ’واپسی‘ میں نمودار ہوئے .

ابتدائی تعلیم کے بعد عمران ترین نے بین الاقوامی تعلقات عامہ (IR) میں ماسٹر ڈگری اور بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے بیچلر آف لاه (LL.B) کی ڈگری حاصل کی .
اس کے علاوہ بلوچستان آرٹس کونسل کوئٹہ سے فوٹوگرافی میں ماسٹر ڈپلومہ بھی حاصل کیا .

شوبز انڈسٹری سے وابستگی:

شوبز کیریئر کا آغاز 1996 میں ریڈیو پاکستان کوئٹہ سے ریڈیو ڈراما آرٹسٹ اور کمپیئر/ڈی جے کے طور پر کیا، جلد ہی اپنے ٹیلینٹ اور (بیری ٹون) آواز کی بدولت ایک بہترین ورسٹائل ریڈیو ڈرامہ آرٹسٹ اور کمپیئر/ڈی جے کی حیثیت سے اپنا لوہا منوایا .

1997 میں پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر کی اُردو ڈرامہ سیریل واپسی سے بطور مرکزی اداکار کام کا آغاز کیا، بعد ازاں فلمی سفر کی ابتداء اِنہوں نے مشہور فلم عبداللّہ (دی فائنل وٹنس) میں "ASP علی" کا کردار ادا کیا .

فلم انڈسٹری میں پہلا قدم:

عمران ترین کی پہلی فلم "عبداللّہ" (دی فائنل وٹنس) اُس سال کی واحد فیچر فلم تھی جسے پاکستان سے 68ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول فرانس 2015 میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا .
ایک بار پھر باکس آفس پر کامیابی نے اِن کے قدم چومے، اِس بار سچے واقعات پر مبنی فلم "ریوینج" (آف دی ورتھ لیس) میں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے نہ صرف دیکھنے والوں کے دِل جیتے بلکے فلمی ناقدین نے بھی ان کے کام کو خوب سراہا . فلم میں "جانان خان" کے کردار کو بخوبی نبھایا جو سکرین پے بیک وقت مثبت اور منفی دونوں شیڈز لیے ایک مشکل چیلنج تھا .

فلم کے شعبے میں محنت جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر نہ صرف ناقدین بلکہ ہالی وڈ کے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر (ٹیڈ براؤن) اور ایمی ایوارڈ یافتہ (مارلن ایگریلو) سے بھی خاص داد و تحسین حاصل کی امریکن فلم شو کیس (AFS) اور (USC) اسکول آف سنیمیٹک آرٹس کے تحت، "فلم میکنگ اور ڈائریکشن ورک شاپ" جسے (دی آرٹ آف سنیمیٹک سٹوری ٹیلنگ) کا ٹائٹل دیا گیا تھا، جِس میں انہیں پہلی پوزیشن حاصل ہوئی، اِس پورے ٹریننگ ورکشاپ کو منعقد کرنے کیلئے خصوصی تعاون امریکن ایمبیسی کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور معاون پارٹنرز، انٹرنیشنل ڈاکیومینٹری ایسوسی ایشن (IDA) کا تھا .

2022 میں اِن کی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں پاکستانی نژاد ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر حبیب پراچہ کی آنے والی فلم "بیریئر" (دی مووی) میں جمال کا منفی کردار دیا گیا . جسے بیک وقت ہالی ووڈ (امریکا) اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا .

عمران ترین کی بطور کمپیئر اور ہوسٹ:

ابتک 100 سے زائد قومی اور بین الاقوامی سطح کے لائیو شوز بحثیت میزبان اور رائٹر کر چُکے ہیں .

جیسے کہہ؛

پہلا ایف سی بلوچستان "یومِ شہدا" شو .

ایف سی بلوچستان "آل پاکستان رمضان T20 کرکٹ کپ" جِس میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شامل تھے، کا افتتاحی اور اختتامی شو .

کئی مُختلف "23 مارچ قائداعظم ریذیڈنسی" شوز .

جِن میں مدعو معزز شخصیات "کمانڈر سَدرن کمانڈ" XII کور (پاکستان) "انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان" ، گورنر بلوچستان، "سینیٹ آف پاکستان" کے سینیٹرز پاکستان کی "کابینہ ڈویژن" کے وزراء اور "وزیراعلیٰ بلوچستان .

اِس کے ساتھ ساتھ صدر پرویز مشرف کے 2002 کا "پاکستانی ریفرنڈم" شو بھی شامل ہے .

مشہور ڈرامے جِس میں مرکزی کردار ادا کیے:
(01) 1997 میں "واپسی" بطور DSP عمران، Ptv کی پیشکش تھی .
(02) 1999 میں "واپسی کے بعد" بطور شاہ جہاں لالہ، Ptv کی پیشکش تھی .
(03) 1999 میں "ونڈا" بطور گُل، Ptv بولان کی پیشکش تھی .
(04) 2000 میں "سنگ زاد" بطور کول مائن انسپکٹر، Ptv ہوم کی پیشکش تھی .
(05) "سوزالے المر" 2001 میں بطور اُمید خان، Ptv بولان کی پیشکش تھی .
(06) 2002 سعادت حسن منٹو کے مشہور افسانے "ہتک" میں حوالدار مادھو لال کا کردار کیا یہ Indus Vision کی پیشکش تھی .
(07) 2003 میں "جلتا سمندر" ARY ڈیجیٹل کی پیشکش تھی، کردار زامُران، کے طور پر .
(08) 2005 "گل بشرا" میں بطور افغان پٹھان شہزادہ، Ptv کی پیشکش تھی .
(09) 2006 "سٹیشن آو ٹینشن" میں بطور لیلی کترینہ، Avt خیبر کی پیشکش تھی .
(10) 2007 کمند میں بطور علی، Ptv ہوم کی پیشکش تھی .
(11) 2008 "لیاری ایکسپریس" Ptv ہوم سے، صاحب جی کے کردار میں .
(12) 2009 میں "مُسافت" بطور شَہیر، Ptvہوم کی پیشکش تھی .
(13) 2010 میں "امن" بطور زینل، Ptv ہوم کی پیشکش تھی .
(14) 2011 میں "کوئٹہ" بطور نورل، Atv خیبر کی پیشکش تھی .
(15) 2012 میں "آس" بطور مَروان، Ptv ہوم کی پیشکش تھی .
(16) 2013 میں Avt خيبر سے "بے بنگڑو لاسونہ" بطور جانان، کردار ادا کیا .
(17) 2014 میں"جان ہتیلی پے" بطور اسماعیل، Ptv ہوم اور Urdu ون کی پیشکش تھی .
(18) 2014 میں "مورکئی" بطور عمر خان، Ptv بولان کی پیشکش تھی .
(19) 2015 میں "سرباز" بطور کیپٹن دانش، Avt خیبر کی پیشکش تھی .
(20) 2015 میں "نگہبان" بطور شاہجہان، Ptv ہوم اور ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی پیشکش تھی .
(21) 2016 میں "چِنار" بطور وطن خان، Ptv بولان کی پیشکش تھی .
(22) 2017 میں "عید ہلچل" Ptv ہوم کی پیشکش، بطور علی کے .
(23) 2018 میں "چاند چاندنی اور چاند رات" بطور چندو، Ptv ہوم کی پیشکش تھی .
(24) 2019 میں "فرار" بطور جمال، Tv ون کی پیشکش تھی .
(25) 2022 میں "یہ شادی ہو سکتی ہے" Ptv ہوم کی پیشکش تھی، بطور ارسلان .
(26) 2023 میں "ہزار بخت" Ptv ہوم کی پیشکش، بطور وڈیرا جلال .

ایوارڈز:

(نامزدگی) "23 مارچ شو" سے 15ویں PTV ایوارڈز میں بہترین کمپیئر کی کیٹیگری میں .

(نامزدگی) "میگا عید شو" سے 16ویں PTV ایوارڈز میں بہترین کمپیئر کی کیٹیگری میں .

(فاتح) "آزادی شو" سے 17ویں PTV ایوارڈز میں بہترین کمپیئر کی کیٹیگری میں .

(فاتح) "شانِ پاکستان" (CM بلوچستان ایوارڈز) 2023 بہترین اداکار (میل) کی کیٹیگری میں .

کمسنی میں شوبز سے وابسطہ ہونے کے باوجود پڑھائی کو جاری رکھا، بین الاقوامی تعلقات عامہ میں ماسٹرز اور ایل ایل بی کے ساتھ ساتھ فوٹو گرافی میں ماسٹر ڈپلومہ حاصل کرنے سمیت ’یو ایس سی سکول آف سینیمیٹک آرٹس‘ امریکہ کی فلم میکنگ سے متعلق ورکشاپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر چُکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں