کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ ماہرہ خان نے حکمرانوں سے سوال کیا ہے کہ نور مقدم کے والد کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف کب ملے گا۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر نور مقدم کے والد کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ کیا اس باپ کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف ملے گا؟
ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان اور شیریں مزاری سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ ہم کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ آخر مسئلہ کیا ہے؟واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23 ستمبر کو طلب کر لیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری کے بعد چالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔آئندہ سماعت پر عدالت نے تھراپی ورکس کے 6ملزمان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…