بلوچستان میں صرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ‘وزارت داخلہ بلوچستان


وزارت داخلہ بلوچستان نے پولیس کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں صرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ‘ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگئی ‘ وزارت داخلہ بلوچستان نے پولیس کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا
کوئٹہ میں مقیم افغان قونصل جنرل نے اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان صالح ناصر اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ سلام اچکزئی سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ‘ ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے اس میں وضاحت کی گئی ہے کہ اقوام متحدہ سے رجسٹرڈ مہاجرین اور وہ مہاجرین جن کے پاس افغان سٹیزن کارڈ جو نادرا نے جاری کیا ہے موجود ہوں انکو تنگ یا گرفتار نہ کیا جائے بلکہ وہ غیر ملکی جن کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو اور انکے پاس مہاجر کارڈ’ ویزا یا پھر کوئی دیگر قانونی کاغذات موجود نہ ہو صرف ان کے خلاف کارروائی ہوگی
محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کیجانب سے نوٹفکیشن ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب حکومت پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر تک پاکستان سے چلے جانے کا ٹائم دیا ہے ‘ یکم نومبر کے بعد ان کیخلاف کارروائی کا آغاز ہوگا

حکومت پاکستان کیجانب سے آج سے چمن اور تورخم بارڈر پر شناختی کارڈ اور ای تزکرہ سے آمد و رفت کی اجازت ہوگی جبکہ یکم نومبر سے بارڈر پر صرف اور صرف پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعے آمد و رفت ہوگی

. .

متعلقہ خبریں