بلوچ طلبہ لاپتا کیس؛ ریاست کو ذمہ داری پوری کرنی ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بلوچ طلبہ لاپتا کیس حساس معاملہ ہے، ریاست کو اپنی ذمے داری پوری کرنی ہوگی۔عدالت نے بلوچ جبری گمشدگی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے کیس میں وفاق کی جانب سے سفارشات سے متعلق عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہاہے کہ توقع ہے وفاقی حکومت کمیشن سفارشات کے تناظر میں تحریری آرڈر پاس کرے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ عدالت نے استفسار کیاکہ کیا وفاقی حکومت کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد میں دلچسپی رکھتی ہے یا نہیں ؟۔ جبری گمشدہ بلوچ طلبہ سے متعلق رپورٹ وفاقی حکومت دیکھے گی یا عدالت فیصلہ کرے؟۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وفاقی حکومت بالکل اس میں دلچسپی رکھتی ہے۔ تین چار اسٹیک ہولڈرز اس میں شامل ہیں۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا کیس ہے، حساس معاملہ ہے۔ بلوچستان سے طلبہ مسنگ ہیں، یہ وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ دیکھے۔کورٹس نے تو فیصلے دینے ہیں۔ کافی فیصلے موجود ہیں لیکن یہ دیکھنا بطور ایگزیکٹو وفاقی حکومت ہی نے ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مسنگ پرسنز کی فیملیز آج بھی ان کو تلاش کر کررہی ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے اس حوالے سے بہت تفصیلی آرڈر کیا تھا۔ ریاست کو اپنی ذمے داری پوری کرنی ہے کہ شہریوں کی حفاظت اس کے ذمے ہے۔ وفاقی حکومت دیکھ لے، پھر ڈاکومنٹ ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ جو تعلیمی اداروں کو وزٹ کرتے رہے، ان کے خلاف کیا ایکشن ہوا ؟۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ وفاقی حکومت رپورٹ دے پھر عدالت دیکھے گی کہاں تک ایشو حل ہوا۔ ریاست کو اپنا کام کرنا ہے کیوں کہ اس کے گہرے اثرات ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

10 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

13 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

22 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

35 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

41 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

42 mins ago