بلوچستان میں لینڈ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی، نگراں صوبائی وزیر خزانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید نے کہا ہے کہ نینشل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائیوں کو موثر بنایا جائے گا وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے نوجوانوں کو باہنر بناکر جاپان، کوریا، مڈل ایسٹ سمیت دیگر ممالک میں روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اپنے اپیکس کمیٹی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر امجد رشید نے کہا کہ بلوچستان سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو مختلف شعبوں میں ہنر مندی کی تربیت کی فراہمی کے لئے مختلف غیر ملکی اداروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور بہت جلد ان اداروں کے زمہ داران بلوچستان کا دورہ کرکے ان اقدامات کو حتمی شکل دیں گے امجد رشید نے کہا کہ ہنر مندی کی تربیت کے بعد یہ نوجوان نہ صرف معاشی طور پر خوشحال ہوں گے بلکہ ملکی زر مبادلہ میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے صوبائی وزیر امجد رشید نے کہا کہ یہ بلوچستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسوقت وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف پسماندگی دہشت گردی کے خاتمے اور سماجی بہبود کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں امجد رشید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے گھوسٹ ملازمین کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے اور ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو بیک وقت ایک سے زائد ملازمتیں کررہے ہیں امجد رشید نے اپیکس کمیٹی کے چودہویں اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خزانہ و ریونیو سے متعلق تجویز کردہ اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور صوبے میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے اقدامات کو بار آور بنایا جائے گا .

.

.

متعلقہ خبریں