بلوچستان حکومت اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل کرے گی، علی مردان ڈومکی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا ایجنڈا قومی اہمیت کا حامل ہے ، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی کوئٹہ آمد وفاق کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی جانب عملی پیش رفت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں 14 ویں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں افتتاحی کلمات کے دوران کیا نگران وزیر اعلی نے کہا کہ آج اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر صوبائی حکومت من و عن عمل کرے گی بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے تمام سیکورٹی اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن قائم ہے ، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے میر علی مردان خان ڈومکی نے یقین دلایا کہ نیشل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا .

.

.

متعلقہ خبریں