ادویات کی درآمد پر ٹیکس سے چھوٹ دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فارما سیوٹیکل انڈسٹری نے تیار شدہ ادویات کی درآمدات پر عائد تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس سے چھوٹ دینے کا مطالبہ کر دیا . نگران حکومت نے تیار شدہ ادویات فارماسیوٹیکل اور بائیولوجیکل مصنوعات کی درآمد پر عائد کم ازکم تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس سے چھوٹ دینے کے بارے میں ایف بی آر اور ڈریپ سے رائے طلب کرلی .

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو لیٹر لکھا جس میں کہا گیا کہ درآمدی سطح پر تیار شدہ ادویات پر تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس لاگو ہے . پاکستان میں فارماسیوٹیکل اور بائیو لوجیکل مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کی رجیم لاگو ہے اور مقررہ قیمت کی حد سے زیادہ ادویات کی قیمتیں مقرر نہیں کی جاسکتیں . درآمدی فارماسیوٹیکل اور بائیولوجیکل مصنوعات پر ادا کردہ تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس صارفین تک منتقل نہیں کیا جا سکتا، جس کے باعث یہ سارا بوجھ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو برداشت کرنا پڑتا ہے، فارما انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلیے تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس سے چھوٹ دی جائے . . .

متعلقہ خبریں