غزہ کی صورتحال، سعودی عرب نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس فوری طلب کر لیا


سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کا فوری اجلاس طلب کر لیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں غزہ اور اس کے نواح میں عسکری کارروائیوں اور بڑھتی کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے۔
سعودی عرب نے او آئی سی کا اجلاس اسلامی سربراہ کانفرنس کے موجودہ سیشن کے سربراہ اور او آئی سی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔علاوہ ازیں او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت کا اعادہ کیا ہے جس میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
او آئی سی نے اسرائیل کو بین الاقوامی قراردادوں کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،او آئی سی نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جارحیت بند کرائے۔
فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے اور اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے لیے ٹھوس کردار ادا کرے اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں۔
او آئی سی نے سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ عرب امن فارمولے اور بین الاقوامی قرارداوں کے مطابق دو ریاستی حل کے تصور کی بنیاد پر جامع اورمنصفانہ امن قائم کرائے۔

Recent Posts

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

8 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

21 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

50 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

1 hour ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

1 hour ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

1 hour ago